ناروے: سمندر میں ڈچ مال بردار جہاز طوفان کا شکار

144

اوسلو (انٹرنیشنل ڈیسک) ناروے کے سمندر میں تیل سے لدا ڈچ مال بردار جہاز طوفان کی زد میں آگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق طوفانی موسم کے باعث جہاز کو بڑا نقصان پہنچا اور اس کا انجن بے کار ہوگیا ہے۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے جہاز پر موجود عملے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکال لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جہاز ڈوبنے کے خوف سے عملے کے 4 افراد نے سمندر میں چھلانگ لگادی تھی،تاہم انہیں تلاش کرکے بحفاظت نکال لیاگیا۔