لندن: تحفظ موسمیات کارکنان کا بینک کے صدر دفتر پر دھاوا

133
لندن: موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف سرگرم کارکن بینک کے صدر دفتر کے شیشے توڑ رہے ہیں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں موسمیاتی تبدیلی کے خلاف سرگرم کارکنوں نے بارکلیس بینک کے صدر دفتر پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ مچادی۔ خبررساں اداروں کے مطابق پولیس نے مشتعل کارکنوںکو قابو کرنے کی کوشش کی،جس کے بعد وہاں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین نے بینک کی عمارت کی کھڑکیاں توڑ دیں اور ہیڈکوارٹر کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔ مظاہرین نے ڈھٹائی کے ساتھ توڑ پھوڑ میں استعمال ہونے والے اوزار سامنے رکھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔