ترکی: دہشت گرد تنظیموں کے 377 ارکان کے اثاثے منجمد

164

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرکی نے دہشت گرد تنظیموں سے منسلک 377افراد کے اثاثے منجمد کردیے۔ تُرک ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلان میں بتایا گیا کہ ملزمان کا تعلق تُرکی کو مطلوب امریکا میں پناہ گزیں فتح اللہ گولن کی تحریک سے ہے۔ اس کے علاوہ چند افراد داعش اور کُرد علاحدگی پسند جماعت سے وابستہ ہیں۔ واضح رہے کہ تُرکی میں 2016ء میں ہونے والی فوجی بغاوت کو عوام نے ناکام بنادیا تھا۔