گھانا میں 80 سے زائد ڈولفن مچھلیاں ساحل پر مردہ پائی گئیں

212
گھانا: ساحل پر مردہ پائی گئیں ڈولفن مچھلیوں کے گرد شہری جمع ہیں

اکرا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک گھانا کے ساحل پر 80 سے زائد ڈولفن مچھلیاں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق گھانا کے ساحل پر بڑی تعداد میں مردہ ڈولفن مچھلیوں کو دیکھ کر مقامی افراد فوراً ساحل پر پہنچ گئے اور مچھلیوں کو ٹرکوں میں بھر کر لے جانے لگے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی حکومت حرکت میں آگئی اور بڑی تعداد میں ڈولفن مچھلیوں کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی۔