ن لیگ خود استعفے نہیں دینا چاہتی‘ ملبہ ہم پر گرانا چاہتی ہے‘ یوسف رضاگیلانی

129

اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما،سابق وزیر اعظم اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی مسلم لیگ (ن) پر شدید تنقید ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خود ہی نہیں چاہتی تھی کہ استعفے دے اور استعفوں کا سارا ملبہ پیپلز پارٹی پرگرانا چاہتی تھی اور پیپلز پارٹی کو ہی قصور وار ٹھہرانا چاہتی ہے ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ استعفوں اور دیگر تمام معاملات کا جائزہ سی ای سی میں لیں گے لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ اگر سی ای سی میں استعفوں کا فیصلہ ہو گیا تو تب بھی مسلم لیگ (ن) استعفے نہیں دیگی ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آصف زرداری کیخلاف کیس کھولنا ایک شوشہ ہے ۔آصف زرداری کیخلاف دوبارہ سوئس کیس کھولنے کی بات کی جارہی ہے، سوئس کیس اوپن اینڈ ٹ کیس ہے ،اس وقت میں خط لکھتا تو میرے اوپر آرٹیکل 6لگ جاتا۔