جنرل ندیم رضا نے کراچی کے قریب ائر ڈیفنس رینجز کا دورہ کیا

819

راولپنڈی (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کراچی کے قریب ائر ڈیفنس رینجز کا دورہ کیا اور ائر ڈیفنس ویپن سسٹم کے زمین سے فضا تک مار کرنے والے ایل وائی80 اور ایف ایم90 میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو، پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔