محمدحسین محنتی کا مولاناعبدالحئی کی اہلیہ کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت

114

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے ضلع بن قاسم کے پہلے امیرمولانا عبدالحئی کی اہلیہ اورڈاکٹرساجد جمیل کی والدہ کی وفات پر ان کے گھرواقع لاندھی 36بی پہنچ کر لواحقین سے تعزیت کی ،انہوں نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔اس موقع پر مرحومہ کے بیٹے خالدرشید، محمد طیب،نواسے ایڈووکیٹ دانیال آدم اورصوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا بھی موجود تھے۔