رمضان کا استقبال حصول تقویٰ سے تعلق رکھتا ہے‘عالیہ منصور

183

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی میڈیا ڈائریکٹر عالیہ منصور نے کہا ہے کہ رمضان کا استقبال حصول تقویٰ سے تعلق رکھتا ہے۔ پیشہ ورانہ زندگی میں خالق کی اطاعت سے جڑے رہنا ہی رمضان کی ٹریننگ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کراچی حلقہ خواتین کے شعبہ نشرواشاعت کے تحت کراچی پریس کلب میں منعقدہ خاتون صحافیوں کے لیے استقبال رمضان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا ماحول ہمارے لیے اپنے رب سے جڑنے کا پورا موقع و ماحول فراہم کرتا ہے جو عام دنوں میں میسر نہیں آ تا۔ روزوں سے حاصل ہونے والی ایمانی توانائی ہر وقت دلوں میں خوف خدا قائم رکھتی ہے اور یہی کیفیت مطلوب ہے۔سینئر صحافی اور ممبر پریس کلب غزالہ عزیز نے خاتون صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آ نے والوں نے آ خرت کے لیے اجر محفوظ کر لیا۔میزبانی کے فرائض ڈپٹی میڈیا سیکرٹری شبانہ نعیم نے انجام دیے۔تقریب میں شہر بھر سے خواتین صحافیوں نے شرکت کی اور سرگرمی ۔