کوروناکے باعث حفظان صحت کی اہمیت مزید واضح ہوئی،سعدیہ راشد

133

کراچی (پ ر)مہلک وبا کووڈ19 کے پھیلاؤ نے پینے کے صاف پانی، حفظان صحت، نکاسی آب اور بقائے صحت کے زریں اصولوں کی اہمیت مزید واضح کر دی ہے ۔ ہمارا مقصد ایک صحت مند معاشرے کے قیام کو فروغ دینے کے لیے ان ضروریات تک رسائی ہونی چاہیے ۔ ہمارے معاشرے میں ان سہولیات کی عدم دستیابی لمحہ فکر ہے ۔ جس پر پورے معاشرے کو عملی اقدامات لینے ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر سعدیہ راشد نے 29ویں بین الاقوامی نونہال صحت کانفرنس کے ابتدائیہ کلمات میں کیا ،جو ہمدرد پبلک اسکول اور ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے مشترکہ تعاون سے عالمی یوم صحت 2021ء کے موضوع ’’ایک منصفانہ صحت مند دنیا کی تعمیر‘‘ کو منانے کے لیے منعقد کی۔ کووڈ19کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ العمل حکومتی ایس او پیز کی تعمیل میں کانفرنس کا انعقاد آن لائن بذریعہ روم کیا گیا جس کی میزبانی سعدیہ راشد نے ہمدرد کارپوریٹ ہیڈ آفس سے کی۔مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہمدرد پاکستان کے اقدام کے متعلق اپنے ریکارڈشدہ پیغام میں کہا کہ ہمدرد پاکستان نے ملکی شعبہ صحت کی ترقی کو از خود اپنی ذمہ داری سمجھا ہے جس پر میںہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔