بلا جواز تعلیمی تعطل کو فی الفور ختم کیاجائے‘پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز

70

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں بلا جواز تعلیمی تعطل کو فی الفور ختم کیاجائے،تمام سرکاری و نجی اساتذہ کی ہنگامی بنیادوں پر ویکسی نیشن کی جائے اورانہیں بھی فرنٹ لائن ورکرز تصور کیا جا ئے، کیمبرج انتظامیہ کو بھی مجبور کیا جائے کہ وہ اپنے امتحانات کا شیڈول آگے بڑھائے،سیاسی و سماجی تقاریب پر پابندی اور تعلیم کو ترجیح دی جائے اورتعلیم کو بند کر کے ہم کو بند گلی میں نہ دھکیلا جائے بصورت دیگر پورے سندھ میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید طارق شاہ ،سید شہزاد اختر ، حیدر علی، دانش الزمان، ڈاکٹر نجیب میمن، محمد حنیف جدون ، محمد آصف ، فیض احمد فیض، محمد اختر آرائیں ، ناصر زیدی، منور حمید، محمد معراج صدیقی، جہانزیب حسین ، میڈم شہناز الہدی اورچودھری فضل الحق نے کہا کہ ورلڈ بینک کے مطابق کووڈ19کے بعد پاکستان میں10لاکھ بچے اسکولوں میں واپس نہیں آسکے،اسکول سے لیکر یونیورسٹی تک ہر پڑھنے والے بچے کا نقصان ہوا۔