پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ون ڈے سیریز جیت لی

427

سینچورین (جسارت نیوز) پاکستان نے جنوبی افریقاکو 28 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے جیتلی ۔ تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان کے 320 رنز کے جواب میں میزبان ٹیم 292 رنز ہی بنا سکی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے جانیمن ملان 70 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ کائل ویرنے 62 ،اینڈائل فیلوکوائیو نے 54 ، ٹمباباووما 20 اور کیشو مہاراج نے 19 رنز بنائے، ایڈین مارکرام 18 ، جے جے اسموٹس 17 رنز بناسکے‘پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور شاہین شاہ ا?فریدی نے 3،3 اور حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔امام الحق اور فخر زمان نے 112 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، امام الحق 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جسکے بعد فخر زمان نے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ 3چھکوںاور9چوکوںکی مدد سے 100رنزمکمل کیے ‘ فخر زمان 101 رنز بنا کر مہاراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔محمد رضوان، 2، سرفراز احمد 13، فہیم اشرف ایک، محمد نواز 4 رنز بناسکے۔ کپتان بابر اعظم نے 82 گیندوں پر 94 رنز بنا یا اور میچ کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے، حسن علی نے 11 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔ پاکستانی ٹیم نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے ہیں۔جنوبی افریقا کی جانب سے مہاراج 3 اور مکرام 2 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔مین آف دی میچ پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور سیریز کا مرد آہن فخر زمان قرار ۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان اب ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔