جہانگیر ترین ، حکومتی اراکین رابطے ‘ عثمان بزدار اسلام آبادپہنچ گئے

125

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سے بعض حکومتی وزرا اور اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے رابطوں کی اطلاعات ملتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اسلام آباد پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو بعض وزرا اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے جہانگیر ترین سے رابطوں کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا اور انہیں بتانا تھا کہ جہانگیر ترین سے رابطوں میں ملوث کون کون سے وزرا اور اراکین صوبائی اسمبلی کس حد تک جا سکتے ہیں۔ جہانگیر ترین سے رابطے رکھنے والے اراکین اسمبلی کی تعداد 20 بتائی گئی ہے۔