تحریک لبیک کے مطالبات پارلیمنٹ میں پیش کرنیکا فیصلہ

158

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) حکومت نے تحریک لبیک کے مطالبات پر مشتمل قرارداد عید سے قبلپارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری شریک ہوئے۔اجلاس میں تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کی حکمت عملی پر غور کیا گیا اور فرانس کے سفیر کی ملک بدری کے لیے قرارداد پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی تجویز پربات کی گئی۔وزیراعظم نے شیخ رشید کو تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی سے رابطہ کرنے اور معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ۔