سابق بیوروکریٹ تنویر ذکی کی ڈپٹی کمشنر ایسٹ سے ملاقات

163

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سابق بیوروکریٹ تنویر ذکی نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ محمد علی شاہ سے علاقے کی ابتر صورتحال اور علاقے کے دیگر مسائل پر بات کی، ڈپٹی کمشنر ایسٹ محمد علی شاہ کی فوری ہدایت پر ایکسئین سلمان رحمان میمن، ایگزیکٹو اسسٹنٹ انجینئر سلیم فاروقی اوراسسٹنٹ انجینئر اشفاق ابڑو نے ابن سینا روڈ بلاک 6 پی ای سی ایچ ایس کا تفصیلی دورہ کیااور ابن سینا روڈ کی تعمیر،نالے کی صفائی، گرین بیلٹ کی تعمیر،نالے کی صفائی اور اسٹریٹ لائٹ کے حوالے سے اہلہ محلہ کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کی اور متاثرہ علاقے کا معائنہ کیا اور ان کاموں کو جلد از جلد کرانے کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر ظفر زیدی،ڈاکٹر امجد انصاری، اسد انصاری، اطہر امام،جاوید خان اور عثمان خلیل بھی موجود تھے۔
۔