محکمہ ٹرانسپورٹ کو ٹرانسپورٹرز کی درخواستیں نمٹانے کا حکم

327

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے شہر میں غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف درخواست پر محکمہ ٹرانسپورٹ کو 6 مئی تک ٹرانسپورٹرز کی درخواستیں نمٹانے کا حکم دیدیا۔سندھ ہائی کورٹ میں شہر میں غیر قانونی بس اڈوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں ٹرانسپورٹرز کے وکیل کاکہنا تھا کہ2 لاکھ روپے سالانہ وصول کرتے ہیں،مخصوص ٹرانسپورٹرز کو ٹرمینل اور اڈے چلانے کی اجازت ہے۔ عدالت کاکہنا تھا کہ آپ کے پاس زمین ہے تو آپ بھی ٹرمینل کیلیے درخواست دے دیں، جبکہ عدالت میں ٹرانسپورٹر کے دوسرے گروپ کا کہنا تھا کہ ہمیں بس ٹرمینل کیلیے جگہ دی جائے، خود تعمیر کریں گے،متعدد درخواستیں دے چکے ہیں، فیصلہ نہیں ہوا۔