ایڈمنسٹریٹرکراچی نے افسران کا ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے حکم نامے منسوخ کردیے

84

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے محکمہ جاتی سربراہان کی طرف سے اپنے محکمے کے اندر بی ایس۔16 اور اس سے زائد کے افسران کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے یکم جنوری 2021ء کے بعد سے جاری ہونے والے ایسے تمام حکم ناموں کو منسوخ کردیا ہے، اس حوالے سے تمام محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ تمام محکمہ جاتی ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے کیسز پر ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کی منظوری کے بغیر کوئی کارروائی نہ کی جائے۔