قرآن پر عمل کرکے ہی اسکاحق اداکرسکتے ہیں‘زاہدہ انور

178

کراچی (اسٹاف رپورٹر)روزے کا مقصد متقی بننا ہے اور قرآن سے ہدایت بھی متقین حاصل کرسکتے ہیں۔ قرآن پر عمل اور خیر امت بن کر ہی قرآن کا حق ادا ہونا ممکن ہے۔ یہ بات زاہدہ انور ضلع ائرپورٹ الخدمت کی ضلعی نگران نے علاقہ سوسائٹی ضلع قائدین کے اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوںنے کہا کہ روزہ صرف ایک ماہ کا نہیں بلکہ پورے سال اور پوری زندگی پر محیط ہے لہٰذا اس کی روح کو جاننا ضروری ہے۔ نشرواشاعت کی نگران اذکا شفیع نے نشرو اشاعت کی اہمیت اور اغراض و مقاصد کو سمجھاتے ہوئے کہاکہ خیر کا پھیلائو اور شر کی مزاحمت ہماری ذمے داری ہے اپنا نقطہ نظر بہترین طریقے سے دوسروں تک پہنچانے کامؤثر ذریعہ آج کے یہ جدید ذرائع کی صورت میں ہمیں حاصل ہیں۔ضروری ہے کہ ہم جھوٹ کو پھیلانے میں حصہ دار بننے والے نہ ہوں۔