رواں سال 71885 ملین روپے سے زائد ٹیکس وصول کرچکے‘ مکیش چاو لہ

54

کراچی (اے پی پی) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاو لہ کی زیر صدارت ٹیکسز کی وصولی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں ٹیکسز کی مد میں جولائی 2020 ء سے مارچ 2021 ء تک مجموعی طور پر 71885.806 ملین روپے وصول کیے گئے جبکہ اسی مدت میں گزشتہ سال 59867.354 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ کاٹن فیس کی مد میں 84.125 ملین روپے اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 27.924 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاو لہ نے افسران کو ہدایت دی کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل تمام ٹیکس اہداف حاصل کیے جائیں اور جائداد ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کی وصولی کی رفتار تیز کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری بروقت ٹیکسز جمع کروائیں تاکہ انہیں کسی ناخوشگوار صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ٹیکس نادہندسگان کے لیے آن لائن ٹیکس جمع کروانے کی بھی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔