وفاقی اردو یونیورسٹی، آفیسر ویلفیئر کے انتخابات میں باشعور پینل کامیاب

127

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (وفاقی اردو یونیورسٹی) کے سالانہ انتخابات برائے سال 2021-23ء میں باشعور پینل نے کامیابی حاصل کر لی ۔ الیکشن کمشنر نجم العارفین کے اعلامیہ کے مطابق انتخابات میں باشعور ایمپلائز پینل کے صدارتی امیدوار معراج محمد 63 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل محمد عاصم نے 36 ووٹ لیے ۔ باشعور ایمپلائز پینل کی جانب سے جنرل سیکرٹری کیلیے نامزد امیدارخرم مشتاق نے 62، ان کے مدمقابل عبدالمجید بلوچ نے 38 ،سینئر نائب صدر جاوید خان 57 مد مقابل عطا محمد گورمانی 43، نائب صدر کے لیے شکیل احمد نے 62، مدمقابل سید ضعیم الدین 38، ڈپٹی سیکرٹری محمد اعجاز نے 63 ،مدمقابل سید جمال ناصر 37 ،جوائنٹ سیکرٹری کے لیے عدنان عتیق نے 67، مدمقابل مدد علی 33، آفس سیکرٹری علی مہدی نے 62 جبکہ مدمقابل ریاض احمد 37، پریس سیکرٹری محمد امین مامجی 60 اورمدمقابل جاوید اختر 39، نائب پریس سیکرٹری سائرہ ناز 59 ،مدمقابل سید شبر لئیق 41 ،خزانچی کے لیے نور محمد بلوچ 60 اورمدمقابل مبین شہزاد 40 ووٹ حاصل کر سکے ۔ باشعور ایمپلائز پینل کے نو منتخب صدر معراج محمد اور جنرل سیکرٹری امیدوار خرم مشتاق نے باشعور ایمپلائز پینل کو اگلے 2سال کے لیے نمائندگی کا حق دینے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اعتماد کرنیوالوں کے توقعات پر پورا اتریں گے اوریونیورسٹی کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا رکرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریںگے ۔