گلستان جوہر میںگیس سلینڈر دھماکا‘خاتون دو بچوںسمیت جاںبحق

116

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر میں موسمیات چورنگی کے قریب پیزا شاپ میںگیس سلنڈر کی دکان دھماکے سے ایک خاتون اپنے 2نوعمر بچوں سمیت جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ۔دھماکے سے قریب کی دکانوںاورطراف میں کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہچا، دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،بم ڈسپوزبل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا، دھماکے کے بعد علاقے میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیا،تفصیلات کے مطابق بدہ کی صبح گلستان جوہر میںموسمیات چورنگی کے قریب گرائونڈ گارڈن اپارٹمنٹ میں واقع سیزلر پیز ا شاپ میں موجود ایک گیس سلنڈر زبردست دہماکے سے پٖھٹ گیا،جس کے نتیجے میں اپنے بھائی کے گھر جانے کے لیے سیڑھیاں چڑ ھنے والی 32سالہ سعدیہ علی اپنی 4سالہ بیٹی فاطمہ علی اور 2سالہ بیٹے عبداللہ علی سمیت موقع پر ہی جاںبحق ہوگئی،جب کہ 6افراد35 سالہ برہان،25سالہ جاوید25سالہ ریحان،30علی اکبر،38 سالہ وقار اور30سالہ فہد شامل ہیں، جاں بحق والے گلستان جوہر بلاک 4 کے رہائشی تھے ، دہماکے کی اطلاع پر فلاحی تنظمیوں کے رضا کارروں کے علاوہ پولیس،رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہچ گئی جس نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔