فردوس شمیم نقوی کیخلاف 18 مئی تک تحقیقاتی رپورٹ طلب

248

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٌسندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کی درخواست ضمانت کی سماعت ، عدالت نے 18 مئی تک فردوس شمیم نقوی کے خلاف ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی نیب انکوائری سے متعلق درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جہاں نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب سول ایوی ایشن اور حبیب میٹرو کمپنیز کے خلاف تحقیقات کررہا ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیپرا رولز کے خلاف کارساز پر حبیب میٹرو کو پلاٹ الاٹ کیا،ملزمان کے خلاف انوسٹی گیشن مکمل کرکے لیگل ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کردی ہے،ملزمان کے خلاف اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں، تفصیلی جواب جمع کرنے کے لیے مہلت دی جائے، عدالت نے آئندہ سماعت تک فردوس شمیم نقوی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 18 مئی تک فردوس شمیم نقوی کے خلاف ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی،، فردوس شمیم نقوی کا اپنی درخواست میں کہناہے کہ نیب نے فردوس شمیم نقوی کو طلبی کے لیے دوبارہ نوٹس بھیجا ہے،نیب حبیب گروپ آف کمپنیز کو زمین کی الاٹمنٹ کے معاملے پر تحقیقات کررہا ہے،حبیب گروپ آف کمپنیز کو 2006 ء میں 30 سالہ لیز پر زمین الاٹ کی گئی تھی۔ فردوس شمیم نقوی حبیب گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر تھے،نیب نے فردوس شمیم نقوی کو بھی طلب کیا ہے خدشہ ہے کہ گرفتار نہ کرلیا جائے،