اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے

182

کراچی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ غوری کلب، شمیل کلب، جناح کلب اور نیو اسٹار کرکٹ کلب کو کامیابی حاصل ہوئی۔نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد پر کھیلے گئے میچ میں غوری کرکٹ کلب حیدرآباد نے مومن سیڈ کرکٹ کلب سکرنڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی، مومن سیڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.2 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے عرفان علی 54، سنگھار علی نے 37 اور سہیل نے 30 رنز بنائے۔اسد ملک نے چار ،لال کمار نے تین جبکہ سعد خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں غوری کرکٹ کلب نے 32.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔ فواد نے 76، شیراز نے 46 ناٹ آؤٹ اور بابر نے 27 ناٹ آؤٹ رنز اسکور کئے۔ مجاہد نے 4 جبکہ رحمان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ امپائرنگ کے فرائض ایم عباس اور محمد سفیان نے سر انجام دئیے جبکہ محمد آصف آفیشل اسکورر تھے۔ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں شمیل کرکٹ کلب نے المنصورہ کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی المنصورہ کرکٹ کلب کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں تمام وکٹوں پر صرف 207 رنز بنائے فرمان اللہ نے 64 رنز اور محمد قاسم نے 37 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔وقاص اسلم اور علی مہر نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں شمیل کرکٹ کلب نے 31.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا، عصام حنیف نے 60 رنز، توصیف خان نے 49 ناٹ آؤٹ اور آدرش ناظم نے 39 رنز اسکور کئے۔ امپائرنگ کے فرائض بشیر عباسی اور جاوید جعفری نے سرانجام دئیے جبکہ افراسیاب اسکورر تھے۔ راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ گلبرگ پر جناح کرکٹ کلب نے رینجرز کرکٹ کلب کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔