نئے سیاسی اتحاد کا امکان، پی پی کی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب

180

اسلام آباد (صباح نیوز) پی ڈی ایم میں انتشار کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال پر غور کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس اتوار بلاول ہائوس کراچی میں ہوگا ۔ پی ڈی ایم کی طرف سے پارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے سے متعلق معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔