مضاربہ اسکینڈل :عدالت عظمیٰ کانیب کو نوٹس ‘جواب طلب

200

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے مضاربہ اسکینڈل کے ملزم آصف اللہ کی ضمانت بعد از گرفتاری سے متعلق دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔عدالت عظمیٰ نے نیب کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ بدھ کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مضاربہ اسکینڈل کے ملزم آصف اللہ کی ضمانت بعد از گرفتاری سے متعلق دائر درخواست پرسماعت کی ۔عدالت عظمیٰ نے  نیب کو نوٹس جاری کر تے ہوئے معاملے پرسماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔