مقبوضہ کشمیر میں مسلسل محاصرہ:ایمنسٹی کی بھارت پر کڑی تنقید

273

لندن(اے پی پی) لندن میں قائم انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کے زیر قبضہ جموںو کشمیر میں شہری آزادیاں سلب کرنے اورکورونا وبا کی آڑ میں سخت لاک ڈائون پر بھارت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں 149 ممالک میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے ایک برس بعد بھی بھارتی حکومت احتساب کا مطالبہ کرنے والوں کو خاموش کرا رہی ہے اور اس نے علاقے میں میڈیا پر بھی سخت پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔