نئی امریکی حکومت نے 16منصوبوں کیلیے امداد جاری کردی

50

پشاور (آن لائن) نئی امریکی حکومت نے کیری لوگر بل کے تحت 16منصوبوں کے لیے امداد جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی مرمت کیلیے91 کروڑ 87 لاکھ ، منگلا ڈیم کی توسیع کے لیے6 ارب 99 کروڑ، کرم تنگی ڈیم کیلیے 60 کروڑ77لاکھ ، سندھ حکومت کی تکنیکی صلاحیت میں اضافے کے لیے 64 لاکھ ، گومل زام ڈیم کے لیے11 کروڑ40 لاکھ ، ٹرانس لائن ہائیڈور پاور پروجیکٹ آزاد کشمیر کے لیے4 کروڑ 85 لاکھ ، خیبر پختونخوا میں بنیادی تعلیم کے فروغ کے لیے11 لاکھ 80ہزار ، سندھ میں بنیادی تعلیم کے منصوبے کے لییایک ارب11 کروڑ 33 لاکھ روپے کی امداد کی جائے گی۔