مریم نواز ضمانت منسوخی کیس:نیب نے وقت مانگ لیا

195

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہورہائیکورٹ میںمسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر نیب نے وقت مانگ لیا ، سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔بدھ کو جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل ڈویژن بینچ نے لاہور ہائیکورٹ میں نیب کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔مریم نواز کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا،اس پر نیب نے مریم نواز کا جواب دیکھنے کے لیے وقت مانگ لیا، عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی۔مریم نواز کا جواب میں کہنا ہے کہ نیب کے کیسز اور گرفتاریاں آواز دبانے کی کوشش ہے، نیب سیاسی انجینئرنگ کا کردار ادا کر رہا ہے، نیب کی درخواست سے بظاہر لگتا ہے کہ چیئرمین نیب حکومت کے ترجمان ہیں۔