آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں معاشی سرگرمیاں کمزور پڑجائیں گی

199

اسلام آباد( آن لائن)آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے پاکستان میں معاشی سرگرمیاں کمزور پڑجائیں گی۔ورلڈ بینک کی جانب سے ’’ پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ– نیوی گیشن ان سرٹین ٹائمز‘‘ کے عنوان سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرضہ پروگرام بحال ہونے سے معاشی سرگرمیوں پر مختصر مدت کے لیے منفی اثر پڑے گا جب کہ کووڈ19 کے باعث بیروزگاری اور غربت پہلے ہی عروج پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق 30 فیصد دیہی آبادی غربت کی کھائی میں گرچکی ہے۔ کووڈ 19 کے اثرات کی وجہ سے غذائی عدم تحفظ کا شکار آبادی میں بھی 3 گنا اضافہ ہوا ہے اور یہ 3 سے بڑھ کر 10 فیصد ہوگئی ہے۔