شوکت ترین کی نیب اپیلیں جلد سماعت کیلیے مقرر کرنیکی درخواست

196

اسلام آباد (اے پی پی) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسلام آبادہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے کہ2 رینٹل پاور ریفرنسز میں احتساب عدالت سے بریت کے خلاف نیب اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے جون 2020ء میں شوکت ترین سمیت دیگر ملزمان کو پیراں غائب اور ساہیووال رینٹل پاور ریفرنسز سے بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا جسے نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی ڈویژن بینچ نے شوکت ترین، پرویز اشرف و دیگر ملزمان کی بریت کے خلاف نیب اپیل پر نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ پیراں غائب ریفرنس نیب راولپنڈی نے 2014ء میں احتساب عدالت میں دائر کیا تھا۔