افغانستان:جھڑپوں میں 59افراد ہلاک‘ متعدد زخمی

258

کابل(آن لائن)افغانستان میں سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 59 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران طالبان کی کارروائیوں اور جھڑپوں میں کم از کم59 افراد ہلاک ہوگئے۔ جن میں 8 عام شہری ،9 سیکورٹی فورسزکے اہلکار اور 42 طالبان بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پر تشدد واقعات میں30 شہری ، 38 طالبان عسکریت پسند اورسیکورٹی فورسز کے 7 ارکان زخمی ہوئے ہیں ۔