وزیراعظم کو کل پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائیگی

193

اسلام آباد /رائے ونڈ(آن لائن/صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان کل ( جمعہ کو) لاہور کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے وزیراعلیٰ و گورنر پنجاب اور کابینہ ارکان ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کو صوبائی حکومت کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیر اعظم رمضان پیکج اور مہنگائی کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیں گے‘وزیراعظم کو رمضان المبارک میں مہنگائی کے خلاف پلان، ریور راوی ڈیولپمنٹ اتھارٹی، اربن سٹی سمیت ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ پنجاب میں کورونا کی صورتحال اور ویکسی نیشن پر بھی غور کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم عمران خان 12اپریل کو رائے ونڈ آئیں گے، نیا پاکستان ہائوسنگ سوسائٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔