فیصلہ کن معرکہ؛ پاکستان کی پہلے بیٹنگ

277

تین میچوں کی سیریز کے فائنل میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سنچورین میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری مقابلے میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، سابق کپتان سرفراز احمد کی 15 ماہ بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، عثمان قادر، سرفراز احمد، حسن علی اور محمد نواز کوموقع دیا گیا ہے۔

آصف علی، شاداب خان، دانش عزیز اور محمد حسنین کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیریز ایک ایک سے برابر ہے، دونوں ٹیمیں آج ٹرافی پر قبضے کی جنگ لڑ رہی ہیں اور  دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔