وزیراعلیٰ پنجاب کا مفت ویکسین لگانے کیلیے 10 لاکھ ڈوز خریدنے کا اعلان

292

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلان کیا ہے کہ مفت ویکسین لگانے کیلئے 10 لاکھ سے زائد ڈوزز خریدیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ویکسی نیشن سینٹرز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن کیلئے مزید سینٹرز قائم ہوں گے جب کہ پنجاب میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن شروع کردی گئی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وفاق سے رابطہ کیا ہے اور کورونا ویکسین خریدنے کیلئے ڈیڑھ ارب کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعلیٰ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے، عثمان بزدار ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سے بھی ملاقات کریں گے

دوسری جانب وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعدپہلےمرحلہ میں 10لاکھ کوروناویکسین خریدی جائے گی، ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ 2دن میں  اپنی سفارشات پیش کرے گا، ویکسین تیاری کیلئےیونیورسٹی آف ویٹنری اینڈاینیمل سائنسز سےمشاورت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوروناویکسین کی تیاری 6سے 10ماہ کے دوران ممکن ہوسکے گی، پنجاب میں کوروناویکسین کی تیاری کے بعد صوبے کیلئے ویکسین دستیاب ہوگی۔