وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت

425

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے رو س کے وزیر خارجہ سرگئی لیوروف نےملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی ایشوز اور عالمی اہمیت کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  رو س کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے روس کے صدر پیوٹن کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئےتجارت ،توانائی اور دفاع کے شعبوں میں  بڑھتے تعاون پر اطمینان کا اظہا ر کیا۔

عمران خان نے روس کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات میں مستحکم نمو پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے  “پاکستان اسٹریم” گیس پائپ لائن منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔