فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی

563

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن پی ایف ایف کے معاملے میں بیرونی مداخلت پر فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کی۔ فیفاکی رکنیت پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کواختیارات کی واپسی تک معطل رہےگی۔

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پابندی لگانے کی دھمکی دے دی

فیفانے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)پر پابندی لگانے کی وارننگ  دی تھے ۔ دنیا کی فٹ بال کی گورننگ باڈی فیفا نے خبردار کیا تھا کہ اگر پی ایف ایف ہیڈ کوارٹرز پر غیر قانونی قبضہ ختم نہ کیا گیا اور فیفا کے تسلیم شدہ عہدیداروں کو  عمارت تک رسائی کی اجازت نہ دی گئی تو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو معطل کیا جاسکتا ہے۔

فیفا نے خبردار کیا تھا کہ غیرقانونی قبضہ نہ ختم کیا گیا تو پی ایف ایف اپنے تمام حقوق کھو دیگا اور فیفا کے آرٹیکل 13 کے تحت ممبر شپ رائٹ، نیشنل اور کلب فٹبال ٹیمز کی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت پر بھی پابندی لگ سکتی ہے۔

فیڈریشن کی چپقلش، فیفا کا پاکستان فٹبال پر پابندی کا عندیہ

فٹبال کی عالمی تنظیم نے واضح کیا تھا  کہ فیفا ان واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس طرح کی کارروائیوں کو سراسر ناقابل قبول سمجھتی ہے  ہم تمام متعلقہ فریقوں کو ، خصوصا ان افراد کو جنہوں نے پی ایف ایف کے احاطے میں حملہ کیا تھا یاد دلانا چاہتے ہیں کہ بیورو کے فیصلے کے ذریعہ قائم کردہ پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی ہی واحد انتظامی تسلیم شدہ باڈی ہے ہے۔

فیفا نے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ فیفا نے کہا ہے کہ پی ایف ایف ہیڈکواٹرز میں عملے کو کام کرنے دیا جائے۔پاکستان سال 2014/15 میں مشکل حالات کے باجود عالمی رینکنگ میں 145 نمبر پر تھا جو اب ریکارڈ تنزلی کے بعد 201 نمبر پر آگیا ہے۔