برطانیہ میں ایک اور ویکسین کا استعمال، نصف آبادی کی ویکسینیشن جلد مکمل

138

برطانیہ نےآج سے ویلزمیں ماڈرنا کوروناویکسین کےاستعمال کاآغاز کردیا۔

خبرایجنسی کے مطابق ایسٹرازینیکااورفائزرکےبعدماڈرناتیسری ویکسین ہےجوبرطانیہ میں استعمال کی جارہی ہے۔ ایسٹرا زینیکا ویکسین کی ترسیل میں کمی آنےپرتیسری ویکسین ماڈرنا کا استعمال شروع کیاگیا۔

برطانیہ میں 31.6ملین افرادکوویکسین کی پہلی اور5.5ملین افرادکودوسری خوراک لگائی جاچکی اور  برطانیہ جلداپنی نصف آبادی کی ویکسینیشن مکمل کرنےوالاہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین کے پینل نے امریکا کی دوا ساز کمپنی ماڈرنا کی تیارکردہ کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والوں کوتجویزکیا ہے کہ وہ پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان 28 روز کا وقفہ رکھیں۔البتہ غیر معمولی حالات میں یہ وقفہ 42 روز تک بھی کیا جاسکتا ہے۔