صدر، وزیراعظم کے طیاروں کی مرمت کیلئے کروڑوں کی گرانٹ منظور

366

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے صدر مملکت اور وزیراعظم کے وی وی آئی پی طیاروں کی مرمت کے لیے 33 کروڑ کی گرانٹ منظور کرلی۔

وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیرِ صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قومی ایئر لائن کی ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں صدر اور وزیراعظم کے وی وی آئی پی جہازوں کی مرمت کے لیے 33 کروڑ جب کہ وزیراعظم کے اسکل فار آل پروگرام کے لیے 2 ارب 38 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور دی گئی۔

ای سی سی نے وزارت توانائی کے لیے 38 کروڑ سے زیادہ  روپے کی گرانٹ کی منظوری کی۔

اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے 28 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ رقم آئی ووٹنگ کلئے کنسلٹنسی اور آلات کی خریداری پر خرچ ہوگی۔