”تاجر رمضان میں منافع 50 فیصد کریں“

586

وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کر رہے ہیں، تاجر اپنا 50 فیصد منافع کم کردیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ رمضان میں مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دیں گے۔ حکومت کی توجہ مہنگائی پر ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

طاہر اشرفی نے اپیل کی کہ تاجر تنظیمیں رمضان میں اپنا منافع 50 فیصد کردیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے طے کی گئیں ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ رمضان میں مساجد کھلی رہیں گی۔ ہر نمازی مسجد میں ماسک کا استعمال کرے۔ نمازی گھر سے وضو اور اپنا جائے نماز ساتھ لائیں۔