نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

319

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ سی پی پی اے نے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

اضافے کا اطلاق صرف اپریل کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔ اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین پر ہوگا۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے-الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔