جوبائیڈن کا نوجوانوں کے لیے ویکسینیشن کا اعلان

316

امریکی صدر جوبائیڈن نے نوجوان شہریوں کی ویکسینیشن کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر جوبائیڈن نے تمام ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ 19 اپریل سے نوجوان شہریوں کی ویکسینیشن شروع کی جائے۔

امریکی صدر نے ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ ہمارا ویکسینیشن پروگرام آگے بڑھ رہا ہے۔ یکم مئی سے قبل ویکسینیشن کا عمل مکمل کردیا جائے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا 150 ملین خوراکوں کا انتظام کرنے اور 62 ملین افرادکو ویکسین لگانے والا پہلا ملک ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کو اختیار کرتے رہیں۔ امریکا میں کورونا ختم نہیں ہوا، 4 جولائی سے پہلے صورتِ حال خطرناک ہوسکتی ہے۔