کراچی: دکان میں دھماکے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق

402

کراچی میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ گلستان جوہر میں موسمیات کے قریب ایک دکان میں پُراسرار دھماکے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق جب کہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا بیٹری کی دکان میں ہوا جس سے دکان مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ دھماکے سے آپس پاس کی دکانوں، قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سعدیہ نامی خاتون بیٹری کی دکان کے سامنے سے اپنی فاطمہ اور بیٹے عبداللہ کے ہمراہ گزر رہی تھی کہ اتنے میں دھماکا ہوا۔ خاتون بچوں سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں۔ لاشوں اور زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، تحقیقات کر رہے ہیں۔