پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئے 34 اراکین پارلیمنٹ کا برطانوی وزیر اعظم کو خط

329

لندن: پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لیے 34 اراکین پارلیمنٹ نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو خط لکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی جانب سےبرطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کو ریڈ لسٹ کرنے سے برطانوی شہری متاثر ہونگے، پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا واضح جواز پیش نہیں کیا گیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انفکشن ریٹ برطانیہ سے بھی کم ہے، پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد ایسے ممالک سے کم ہے جو ریڈ لسٹ سے باہر ہیں۔

اراکین پارلیمنٹ میں پوچھا کہ بتایا جائے کن وجوہات کی بنا پر پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالا گیا؟،ریڈ لسٹ میں شامل کرنے اور نکالنے کا طریقہ کار کیا ہے۔