فلسطینی صدر محمود عباس علاج کے لیے جرمنی روانہ

220

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی صدرمحمودعباس اپنے معمول کے طبّی معائنے اور ٹیسٹوں کے لیے جرمنی روانہ ہوگئے، جہاں وہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے بھی ملاقات کریں گے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق 86 سالہ محمود عباس پیر کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ سے ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے اُردن گئے اور وہاں سے وہ بذریعہ پرواز جرمنی روانہ ہوں گے۔