بلوچستان میں انسداد پولیو مہم پھر ملتوی

188

کوئٹہ (نمائندہ جسارت)بلوچستان میںآج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم ایک مرتبہ پھر ملتوی کردی گئی، اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ بلوچستان ایمپلائز یونین اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے جاری دھرنے کے باعث انسداد پولیو مہم موخر کی گئی۔واضح رہے 5اپریل کو شروع ہونے والی پولیو مہم7اپریل کو شروع ہونی تھی جسے پھر ملتوی کردیا گیا ہے ۔