ریلوے کے کسی ملازم کو مستقل نہیں کیا جائیگا ،اعظم سواتی

278

سکھر (اے پی پی) وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ این سی او سی نے کورونا کی تیسری لہرکے باعث ٹرینوں کوبند کرنے کا کہا ہے، ہمیں کوئی اعتراض نہیںلیکن اس سے غریب لوگ پریشان ہونگے کیونکہ ٹرین غریبوں کی سواری ہے۔ سکھرمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرینوں اور بسوں میں کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد لازمی ہے، کورونا کی موجودہ تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے، ہرشخص کو احتیاط برتنی ہوگی۔اعظم خان سواتی نے کہا کہ ریلوے کے کسی کنٹریکٹ ملازم کو مستقل نہیں کیا جائے گا البتہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔