وز یراعظم کی عدلیہ پر تنقیدکیس‘ سماعت9 اپریل تک ملتوی

315

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے وز یراعظم عمران خان کی جانب سے ٹی وی پروگراموں میں عدلیہ پر تنقید روکنے کے لیے درخواست پر سماعت 9 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزارکے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے شہری فرحت منظور چانڈیو کی درخواست پر سماعت کی۔