خیبرپختونخوامیں سرکاری ملازمین کی مستقلی کا فیصلہ کالعدم قرار

91

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے  خیبرپختوخوا کے مختلف شعبہ جات کے  ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ  فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے خیبر پختونخوا حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے ملازمین کی ریگولرائزیشن سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا  فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ منگل کو مذکورہ بالا کیس کا  مختصر فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے سنایا،کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔