انجمن فیض الاسلام کے مرحوم صدر میاں صدیق اکبر کی بیوہ انتقال کر گئیں

143

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) انجمن فیض الاسلام کے مرحوم صدر میاں صدیق اکبر کی بیوہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔ رواں ہفتے ہی انجمن فیض الاسلام کے صدر میاں صدیق اکبر انتقال کرگئے تھے۔ مرحومہ کرنل(ر) محمد جمیل اطہر اور جسٹس(ر) میاں نذیر اختر کی ہمشیرہ، میاں عرفان کی والدہ اور سابق وفاقی سیکرٹری انفارمیشن میاں شبیر انور کی عزیزہ تھیں۔ مرحومہ کی نمازہ جنازہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ ٹو میں ادا کی گئی۔ بعد ازاں راولپنڈی میں آبائی قبرستان میں تدفین ہوئی۔ نماز جنازہ میں مرحومہ کے عزیز و اقارب اور ان کے خاندان کے احباب شریک ہوئے۔ مرحومہ کی رسم قل آج بدھ کو ان کی رہائش گاہ، مکان نمبر 2 ایف ایٹ ٹو، گلی نمبر 24 میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔