مساجد و مدارس سے متعلق حکم نامہ غیر آئینی غیر قانونی و غیر شرعی ہے‘ سردار ظفر حسین

135

فیصل آباد(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان نے مساجد و مدارس کو حالیہ فراہم کیے گئے ایف اے ٹی ایف کے حکم نامے کے تحت جاری کردہ فارم کوسراسر غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے یہ مساجد و مدارس کے خلاف عالمی سازش ہے، جسے کسی صورت میں بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔ہر وہ قدم جو ہماری دینی اقدار و روایات اور مساجد و مدارس کے خلاف ہو گا اس کے خلاف زبردست عوامی احتجاج سمیت تمام آئینی، قانونی اور جمہوری طریقے اختیار کیے جائیں گے۔ جماعت اسلامی معروف وکلا اور قانونی ماہرین پر مشتمل ایک مشاورتی کمیٹی بھی تشکیل دے گی جو ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے حالیہ جاری کیے گئے فارم سمیت حکومتی اقدامات کے تمام قانونی پہلوئوں کا جائزہ لے گی۔