انتخابی فہرستوں میں درج مرد‘ خواتین رائے دہندگان کے اعداد و شمار جاری

103

اسلام آباد(اے پی پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں درج مرد اور خواتین رائے دہندگان کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں ، ملک میں مجموعی ووٹروں کی تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ سے تجاوز کر گئی، مرد رائے دہندگان کی تعداد 6 کروڑ 53 لاکھ جبکہ خواتین رائے دہندگان کی تعداد 5 کروڑ 29 لاکھ سے تجاوز کر گئی تاہم اب بھی مرد وں کی نسبت انتخابی فہرستوں میں خواتین کے ووٹوں کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ کم ہے۔